شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات؛ کابینہ سے متعلق اہم مشاورت

ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے متعلق مشاورت بھی کی گئی: فوٹو: فائل

ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے متعلق مشاورت بھی کی گئی: فوٹو: فائل

مری: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مری میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور کابینہ سے متعلق مشاورت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مری پہنچے جہاں انہوں نے گورنر ہاؤس میں سابق وزیر اعظم  نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے متعلق مشاورت کی جب کہ ملکی صورتحال ، حکومتی امورسمیت نیب ریفرنسز کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے تاہم ابھی تک کابینہ کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *